نیویارک میں بلاول زرداری اور کرپٹ حکومت کے خلاف مظاہرے کا اعلان
مین ہیٹن میں پاکستانی کونسلیٹ کے سامنے مظاہرے کے انتظامات مکمل

موجودہ حکومت کے وزیرِ خارجہ بلاول زرداری کی نیو یارک آمد پر پاکستانی کمیونٹی عمران خان کی حمائت اور موجودہ کرپٹ حکومت کے خلاف بھر پور مظاہرہ کرے گی پی ٹی آئی نیویارک کے صدر امجد نواز نے اعلان کیا ہے کہ یہ مظاہرہ 19 مئ بروز جمعرات سپہر 4 بجے بلاول زرداری کی آمد پر نیویارک میں پاکستانی قونسلیٹ کے سامنے 65 سٹریٹ اور 5 ایوینیو پر کیا جاۓ گا پرمٹ سمیت تمام ضروری انتظامات کر لیۓ گئے ہیں

جنرل سیکریٹری خورشید بھلی نے بتایا کہ اس مظاہرے میں پاکستانی کمیونٹی کی بھاری تعداد شرکت کرے گی نیویارک کے اعلاوہ واشنگٹن، ورجینیا کے صدر جانی بشیر کی قیادت میں قافلے شرکت کریں گے اس کے علاوہ میری لینڈ ، نیو جرسی ، کنیکٹیکٹ کٹ کے صدر، صدر پی ٹی آئی امریکہ منیر کھٹانہ، وقار خان, سیم خان، نوید وڑائچ، ضیا الرحمان ، سید حیدر نے بھی بھر پور شرکت کا اعلان کیا ہے،منیر کھٹانہ،امجد نواز ، جانی بشیراور خورشید بھلی نے واضع کیا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی پاکستان کی بقا اور استحکام کے لئے مکمل طور پر عمران خان کے ساتھ ہے اور چوروں اور مجرموں کی حکومت کو کسی طور برداشت کرنے پر آمادہ نہیں ہے

pakistan consulate new york

SHARE